۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
برادر سید راشد حسین نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر جے ایس او پاکستان، دہشت گردی کے خلاف اتوار کو ملگیر احتجاج کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر سید راشد حسین نقوی نے کہا کہ پشاور میں جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین دن میں دو دھماکے اور شہریوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع تشویشناک ہے۔ دہشت گردی کی دوبارہ بڑھتی ہوئی لہر سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

مزید کہا کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی ضرورت ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر جے ایس او پاکستان، دہشت گردی کے خلاف اتوار کو ملگیر احتجاج کرے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .